ڈانڈیلی:7/مارچ (ایس او نیوز)آئندہ پیش ہونے والے ریاستی بجٹ میں ڈانڈیلی کو تعلقہ کا درجہ دینے کا مطالبہ لے کر گذشتہ 48دنوں سے دھرنا جاری ہے۔ اس کی اگلی کڑی کے طورپر پیر کو ڈانڈیلی تعلقہ تشکیل کمیٹی کے عہدیداران ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کی قیادت میں وزیر اعلیٰ سدرامیا اور وزیر تحصیل کاگوڈ تمپا سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا۔
اسی دن شام میں کمیٹی کا وفد کے پی سی سی کے مین آفیس میں وزیر اعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈانڈیلی تعلقہ کےاعلان کے متعلق تفصیل سے بتایا ۔ جواب میں وزیر اعلیٰ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے تیارکردہ 43نئے تعلقہ جات میں ڈانڈیلی کانام نہیں ہے، پھر بھی وزیر آر وی دیش پانڈے نے ڈانڈیلی کے متعلق کچھ اہم معلومات فراہم کی ہیں، دیکھیں گے اس سلسلےمیں غور کریں گے اور بجٹ میں اس کو بھی شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وفد میں کمیٹی کے صدر اجیت نایک، سکریٹری اکرم خان ، روشن نیترالی ، فیروز پیرزادے، وشنو کامت ، گوریش بابریکر ، عبدالوہاب انصاری ، رمیش نائک، بلاک کانگریس صدر سید تنگل ، بلدیہ صدر ناگیش سالونکے ، نائب صدر اشفاق شیخ، بشیر گریال ، اویناش ، راجیش وغیرہ موجود تھے۔